مجسٹریٹس کی4 ہزار 901انسپکشنز 1لاکھ 45 ہزار کے جرمانے

مجسٹریٹس کی4 ہزار 901انسپکشنز   1لاکھ 45 ہزار کے جرمانے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پرگرانفروشی، اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔

 رمضان المبارک کے چھٹے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4 ہزار 901انسپکشنز کیں جن کے دوران406مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے ۔ خلاف ورزی کے مرتکب48افراد کو مجموعی طور پر 1لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے 11مقدمات درج کرائے جبکہ 293دکانیں اور کاروباری مراکز سیل اور 293افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں