2 سال سے مفرور قتل و اغواء کے مقدمات کے 2 ملزم گرفتار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے د وسال سے مفرور ملزم عمران کو گرفتار کیا۔۔۔
جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عبد القدیر نامی شہری کو پسند کی شادی کرنے پر اغواء کر کے قتل کیا تھا۔اسی طرح قتل کے دوسرے مقدمے میں ملوث ملزم سیف اﷲ کو سابقہ رنجش کی بنیاد پر علی نواز کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔