نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی: فیکلٹی ممبران کو پروموشن اور تعیناتی کے لیٹر تقسیم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود نے فیکلٹی ممبران میں پروموشن اور تعیناتی کے لیٹر تقسیم کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نے ترقی پانیوالے فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی ،پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر حفصہ جمشید، ڈاکٹر شیراز احمد، ڈاکٹر ابہر رشید، ڈاکٹر سید طلحہ علی ہمدانی، ڈاکٹر سجاد احمد بیگ، اور ڈاکٹر محمد آصف شامل ہیں۔ اسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ڈاکٹر محمد قمر خان، ڈاکٹر امجد جاوید، ڈاکٹر محمد علی افضل، ڈاکٹر محمد بابر رمضان، ڈاکٹر ریحان اشرف، ڈاکٹر حسیب احمد، ڈاکٹر حافظ شہزاد مقصود، ڈاکٹر محمد زبیر، ڈاکٹر کاشف اقبال، ڈاکٹر ظفر جاوید، ڈاکٹر چوہدری محمد ندیم فیصل، اور ڈاکٹر محمد ضیا الرحمان ترقی پانے والے ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر پر ترقی پانے والی ڈاکٹر مینا کھرل ہیں۔