بچیانہ:سوتیلے باپ کاکمسن بیٹی پر تشدد،گھرمیں قید،بازیاب کرالیاگیا
بچیانہ( نمائندہ دنیا) سوتیلے باپ نے آہنی راڈوں سے کمسن بیٹی کوماراپیٹااور ہاتھ پاؤں باندھ کر گھر میں قید کرکے تالا لگا کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے تالے توڑ کر بچی کو بازیاب کرواتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا۔ بچیانہ کی ملحقہ آبادی 656 گ ب کی رہائشی آٹھ سالہ ایمان فاطمہ کوسوتیلے باپ نودی گجر نے آہنی راڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر کے تالے توڑ کر رسیوں میں جکڑی سہمی ہوئی بچی ایمان فاطمہ کو بازیاب کروایااور مضروبہ ایمان فاطمہ کی پھوپھو کلثوم بی بی کی مدعیت میں سوتیلے والد نوید گجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔