گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کیلئے 14 ایکڑ وقف شدہ اراضی یونیورسٹی کے حوالے

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کیلئے 14 ایکڑ  وقف شدہ اراضی یونیورسٹی کے حوالے

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے لیے ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر 14 ایکڑ وقف شدہ اراضی باضابطہ طور پر یونیورسٹی کے حوالے کر دی گئی۔

 14 ایکڑ اراضی گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے سابق طالب علم انجینئر قمر الزمان نے اپنی مادرِ علمی کے لیے وقف کی، جبکہ انہوں نے مزید 1 ایکڑ اور 4 کنال اراضی کی منتقلی کا وعدہ بھی کیا ہے ، جو جلد ہی یونیورسٹی کو منتقل ہو جائے گی۔ اراضی چک نمبر 117 ج-ب دھنولہ میں واقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں