فیصل آباد: جمعہ اجتماعات کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

فیصل آباد: جمعہ اجتماعات کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ایلیٹ و ڈولفن فورس کی پٹرولنگ ، سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ملکی صورتحال، سکیورٹی خدشات اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے فیصل آبادمیں جمعۃ المبارک کے موقع پر ضلعی پولیس نے سخت ترین سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ۔ ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ضلعی پولیس کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 4 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور دیگر ٹیمیں شہر کی اہم شاہراہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف میں گشت کرینگی ، اس حوالے سے آرپی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہاکہ مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے باہر پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں اور اہم مقامات پر ایلیٹ اور ڈولفن فورس سمیت دیگر ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔ شہر میں نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں