تقی آباد کے قریب حادثہ،دو موٹر سائیکل بچیاں جاں بحق
فریال زاہرہ اوراللہ وصی زندگی ہار گئیں ،اشرف اور بشریٰ شدید زخمی ہوگئے
بھونہ (نمائندہ دنیا )جھنگ روڈ پر تقی آباد کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم میں دو موٹر سائیکل بچیاں جاں بحقہوگئیں ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراً جائے حادثہ پر ریسپانس کیا۔حادثے موٹر سائیکل سوار دو بچیاں موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔بچیوں کی شناخت فریال زاہرہ دختر امان اللہ 5 سال،اللہ وصی دختر دلمیر 7 سال سکنہ جھنگ کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں اشرف عمر 40 سال اوربشریٰ دختر دلمیر عمر 8 سال سکنہ جھنگ شامل ہیں۔ریسکیو 1122 ٹیم نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا۔