خاتون سے مبینہ زیادتی، سابق شوہر کیخلاف کارروائی شروع
ننکانہ صاحب(خبر نگار)خاتون سے مبینہ زیادتی پر سابق شوہر کیخلاف قانونی کارروائی شروع، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق قبا چوک ننکانہ صاحب کے رہائشی اشرف کی بیٹی (ا، ک )کی شادی سال 2013 میں کالوکی ضلع شیخوپورہ کے رہائشی ذیشان کے ساتھ ہوئی تھی، بعد ازاں دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔ گزشتہ روز متاثرہ خاتون اپنے گھر موجود تھی کہ اسی اس کا سابق شوہر ذیشان مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوا اور اسے زیادتی کانشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔