کنگن پور :دوموٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالر تلے آکر جاں بحق
غلام محمد اور صادق کوٹ بسم اللہ کے قریب حادثے کاشکار،پولیس مصروف تفتیش
قصور،الہ آباد ،تلونڈی(نمائندگان دنیا،نامہ نگار )الہ آباد کے نواحی علاقے کوٹ بسم اللہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی علاقے کنگن پور میں اوور سپیڈ ٹریکٹر ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا آبادی کوٹ جوئیہ کا رہائشی 60 سالہ غلام محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں بحق جبکہ صادق ولد کمال دین شدید زخمی ہوگیاجسے حالت تشویشناک لاہور ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔وقوعہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالر قبضے میں لیکر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔