ماموں کانجن میں فری ڈائیلسز سروس کا آغاز کر دیا گیا
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فری ڈائیلسز پروگرام کے تحت عائشہ عامر ہسپتال کانام شامل
ماموں کانجن نمائندہ دنیا) ماموں کانجن میں فری ڈائیلسز سروس کا آغاز،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فری ڈائیلسز پروگرام کے تحت منتخب ہسپتالوں میں ماموں کانجن کے عائشہ عامر میموریل ہسپتال میں نام شامل کر لیا گیا ۔ ہسپتال میں مفت ڈائیلسز سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹرز ناصر صدیق جکھڑ،معین نواز جکھڑ کا دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اس سہولت کے آغاز سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اب مہنگے علاج کے لیے نجات ملے گی اور انہیں اپنے ہی علاقے میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہو گی۔ ہمارا مقصد اہل علاقہ کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور کرتے رہیں گے ۔ ہسپتال میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ مریضوں کے لیے ایک بڑی سہولت اور نعمت قرار دیا ہے ۔اہل علاقہ کے لو گوں نے عائشہ عامر میموریل ہسپتال میں فری ڈائیلسز سروس کے آغاز پر سی او عائشہ عامر میموریل ہسپتال ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ کی کاوشوں کو سراہا ہے اورفری ڈائیلسز سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔