کاروباری لین دین میں بوگس چیک شہری لاکھوں روپے سے محروم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں عبداللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ذیشان نے کاروباری لین دین کے دوران اسے لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دیا، جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔