چودھری ندیم اکبر مانگٹ انتقال کرگئے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن اور سابق چیئر مین یونین کو نسل چودھری ندیم اکبر مانگٹ انتقال کر گئے۔۔۔
انہیں آبائی گاؤں چک نمبر295گ ب بیریانوالہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں وکلاء ،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ،دریں اثناء ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے چوہدری ندیم اکبر مانگٹ کے انتقال کے سوگ میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔