انتقال پرملال
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )یاسر بھٹی ایم سی بی بینک آفیسر،علی شہزاد بھٹی کے والد محترم محمد نعیم بھٹی کے بھائی، بشیر احمد بھٹی،منیر احمد بھٹی، نصیر احمد بھٹی،قمر بھٹی کے بہنوئی، منظور حسین بھٹی کے بھتیجے ،مبشر بھٹی کے ماموں اور عابد حسین بھٹی کے کزن ناصر عباس بھٹی اڈا منیجر انتقال کر گئے۔
جن کی نماز جنازہ عثمانیہ پارک شورکوٹ شہر میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔