نوسربازوں نے ، خاتون ڈیڑھ لاکھ کے کپڑوں سے محروم کردیا

 نوسربازوں نے ، خاتون ڈیڑھ  لاکھ کے کپڑوں سے محروم کردیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خاتون کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کپڑوں سے محروم کر دیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے لال ملز مارکیٹ میں ثریا بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے اپنی باتوں میں الجھا کر دھوکہ دہی سے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کپڑوں سے بھرا بیگ اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں