نوسربازوں کی واردات دو افراد رکشوں سے محروم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے دو افراد کو رکشوں سے محروم کر دیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے چاند اور شفیق نامی دو افراد کو روک کر باتوں میں الجھا لیا اور ان سے ان کے دو رکشے ہتھیا کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ افراد کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔