رکشے میں غیر معیاری گیس سلنڈر، ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)رکشے میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے رکشے کو روک کر چیک کیا، جس میں نصب غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔