کھرڑیانوالہ :سابقہ رنجش خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
ملزموں نے مائرہ کو قابو کر کے ڈنڈوں سوٹوں سے ماراپیٹا،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مائرہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔