سمن آباد :سابقہ رنجش پر شہری اور اس کے بیٹے پر بدترین تشدد

 سمن آباد :سابقہ رنجش پر شہری اور اس کے بیٹے پر بدترین تشدد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے تاج محمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے اور اس کے بیٹے سمیت دو افراد کو قابو کر کے ڈنڈوں اور سوٹوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں