اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے لاکھوں کا سامان چوری

 اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے لاکھوں کا سامان چوری

سفیان ٹاؤن میں پرویز کے گھرسے نقدی، زیورات، موبائلز، لیپ ٹاپ غائب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نقدی، زیورات، ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سفیان ٹاؤن میں پرویز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، موبائلز، لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں