رکشہ سوار خاتون سے نازیبا حرکات ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج
اقبال کی اہلیہ کو عید شاپنگ کیلئے مارکیٹ جا تے ہوئے ہراساں کیاگیا،دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ سوار خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اقبال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ اور رکشے میں سوار عید شاپنگ کے لئے مارکیٹ جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو نازیبا اور غلیظ اشارے کرتے ہوئے ہراساں کرنے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی اور اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہیں۔