جیب تراش سرگرم، شہری نقدی اور موبائل سے محروم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لیے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بانو مارکیٹ میں عدیل نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔