بغیر لائسنس ڈرائیونگ شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مصروف ترین شاہراہ پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کیا، جو دیگر ٹریفک کے لیے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔