مویشی فروخت کے بہانے شہری لاکھوں روپے سمیت اغوا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مویشی فروخت کرنے کے بہانے شہری کو مبینہ طور پر رقم سمیت اغواء کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے دھنولہ کے قریب رزاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسے اور اس کے بھائی عظمت کو مویشی فروخت کرنے کے بہانے بلایا اور اس دوران ملزموں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی رقم سمیت بھائی کو کار میں زبردستی بٹھا کر نامعلوم مقام پر اغواء کر لیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔