شورکوٹ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کامختلف علاقوں میں صفائی کاجائزہ
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر میونسپل کمیٹی شورکوٹ نے شہر بھر میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمان اور ایس ڈی او حافظ عثمان اسلم نے دیگر عملے کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے انچارج محمد نوید اور ان کی ٹیم بھی موجود تھے ، جو میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ مل کر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔