ڈی سی ٹوبہ اوراے سی کمالیہ کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔۔۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کام کی رفتار، معیار اور درپیش امور سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔