چنیوٹ: ڈی پی او دفتر میں تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر تفتیشی افسران کے لیے ڈی پی او دفتر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں فرانزک آفیسر محمد کاشف نے کرائم سین انوسٹی گیشن، ڈیتھ سین انوسٹی گیشن، کمپیوٹر فرانزک اور ڈی این اے فرانزک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔فرانزک ٹیم نے تفتیشی افسران کو شواہد جمع کرنے ، سیمپل تیار کرنے اور فرسٹ رسپانڈر کے فرائض کے حوالے سے ملٹی میڈیا بریفنگ فراہم کی اور نقائص کی نشاندہی کی۔ پولیس افسران کو شہادتوں کو پیشہ ورانہ انداز میں محفوظ کرنے اور تفتیش کے جدید طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔ڈی پی او نے کہا کہ تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ استعداد بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔