پینسرہ :رانا فقیر حسین مرحوم کے چہلم کی تقریب کا انعقاد
پینسرہ(نمائندہ دنیا)چک نمبر 241 رب چنچل والا میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا فقیر حسین منج کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔۔۔
جس میں رانا شبیر منج، رانا منیر حسین، رانا امان اللہ، رانا صغیر احمد سمیت دیگر معززین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا،معروف ثنا خواں عباس حیدری نے حمدِ باری تعالیٰ،نصیب علی ساجد نے نعتِ ؐ پیش کی جبکہ عالم دین مولانا حسنین آف اسلام آباد نے خطاب میں مرحوم رانا فقیر حسین کی سماجی و فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔