جڑانوالہ:میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات

جڑانوالہ:میٹرک امتحانات میں  نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ میں میٹرک امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ نافذ کی گئی ہے۔

سپیشل فورس منسٹر ایجوکیشن وہائر ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسر کامران ڈوگر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود سے ملاقات میں امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام، عملے کی ذمہ داریوں کی وضاحت اور اچانک معائنوں کے سلسلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کامران ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی نظام میں دیانتداری اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے ، جبکہ کسی بھی خلاف ورزی یا بے قاعدگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں