کھلے پٹرول کی فروخت کرنے والے دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) رہائشی علاقے میں کھلے پٹرول کی فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں کھلے پیٹرول کی فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ جو علاقہ مکینوں کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔