ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ڈرائیور کو گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے پنج پولیاں کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔