مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں قائم مارکیٹ میں مزمل نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔