گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والا دکاندار کو گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ جو علاقہ مکینوں کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے قبضے سے سلنڈرز اور گیس ریفلنگ کا سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔