سمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ موخرکرناتاجر طبقہ کی مشکلات کااحساس،فقیرحسین ڈوگر

سمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ  موخرکرناتاجر طبقہ کی مشکلات  کااحساس،فقیرحسین ڈوگر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ موخرکرناتاجر طبقہ کی مشکلات کااحساس ہے لوگوں کے کاروبارہوں گے توملک میں معاشی استحکام ممکن ہے۔

کومت اورسرکاری اداروں میں کفایت شعاری سے اربوں روپے کی بچت ہوسکتی ہے جس سے غریب عوام کو ریلیف دیاجاسکتاہے -ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی طرف سے پٹرول پر 95 اور ڈیزل پر 203روپے اضافے کی تجویزمستردکرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت عوام کو مشکلات کاشکارنہیں دیکھناچاہتی اس لئے حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود125 ارب روپے کابوجھ خود برداشت کرنے کافیصلہ کیاہے توقع ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف آ ئندہ چندروزتک مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کااعلان کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں