ڈپٹی کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
ریکارڈ درستگی ،عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سائلین کو بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ریکارڈ کی درستگی اور ڈیجیٹل سسٹم کو مزید مؤثر بنانے پر زور د یا۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری اور کارکردگی چیک کی اورعوامی مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے سائلین سے ملاقات کر کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے ۔