منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 18 مقدمات درج
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ شورکوٹ سٹی کے ایس ایچ او حافظ محمد عبداﷲ جپہ کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او کے مطابق اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے صرف ایک ماہ کے دوران پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 مقدمات درج کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا اولین ترجیح ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ شہریوں نے پولیس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات سے علاقے میں منشیات کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔