جعلی دستاویزات کیس میں سابق سب رجسٹرار کی ضمانت منظور

جعلی دستاویزات کیس میں سابق سب رجسٹرار کی ضمانت منظور

کراچی(این این آئی)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے جائیدادوں کی جعلی دستاویزات بنانے کے مقدمے میں سابق سب رجسٹرار عمران الحق کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو جائیدادوں کی جعلی دستاویزات بنانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق سب رجسٹرار عمران الحق کی ضمانت منظورکرتے ہوئے 10 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں