تجاوزات اور مہنگائی کیخلاف پیرا فورس کی کارروائیاں جاری
گوجرہ (نمائندہ دنیا)پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انچارج مریم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر تجاوزات ختم کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضے میں لے لیا جائے گا۔ پیرا فورس ٹیم نے مختلف دکانوں پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا جبکہ قصابوں کی دکانوں پر گوشت کا وزن بھی چیک کیا گیا۔انچارج پیرا فورس نے کہا کہ کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔