شورکوٹ میں رات 8 بجے دکانیں بند کرانے کا حکم نافذ

شورکوٹ میں رات 8 بجے دکانیں بند کرانے کا حکم نافذ

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی:اے سی

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایات پر تحصیل شورکوٹ میں رات 8 بجے کاروباری مراکز بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے عملے نے شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مارکیٹس اور دکانیں مقررہ وقت پر بند کروائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم صدف اکبر نے کہا کہ دکاندار اور تاجر برادری حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پیرا فورس کا کردار قابلِ ستائش ہے ، جو فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے نہ صرف دکانیں بند کروا رہی ہے بلکہ شہریوں کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی ترغیب بھی دے رہی ہے ۔پیرا فورس اور میونسپل عملہ باہمی تعاون سے شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جس سے حکومتی رٹ قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں