اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف مسلم امہ متحد ہو جائے ،نعت کونسل پاکستان

 اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف مسلم امہ متحد ہو جائے ،نعت کونسل پاکستان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اسرائیلی و امریکی جارحیت اور مظالم کے خلاف مسلم امہ متحد ہو جائے اور یہود و ہنود کی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں ناکام بنا دے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل پاکستان کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے اپنے عمرہ سے واپسی پر سینئر نائب صدر شیخ محمد شعیب کی طرف سے رانا محمد عباس، چوہدری عرفان باجوہ، شیخ محمد فرخ ، حاجی ثناء اﷲ ، شیخ سیف اﷲ ، اور اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مکہ المکرمہ مدینہ المنورہ میں آئے ہوئے زائرین فلسطین اور ایران پر امریکی غیر قانونی بلا جواز مسلط کی گئی جنگ پر اﷲ رب ذوالجلال سے خصوصی دعا اور مدد کے طلبگار تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں