اشیا کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنائی جائے ، ڈی سی

اشیا کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنائی جائے ، ڈی سی

اشیا کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنائی جائے ، ڈی سی دریاوں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں اور اپنے پلان کو تیار کر لیا گیا

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پرائس کنٹرول ، ممکنہ بارشوں کے سپل کے دوران فلڈ،ندی نالوں میں طغیانی،نکاسی آب ،صفائی ستھرائی، اور ایمر جنسی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منقعد ہوا اجلاس میں ثاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ روز مرہ کی اشیا خورونوش کی خریداری سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنانے کے احکمات جاری کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس بھجوانے کے احکامات جاری کئے ، اجلاس کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال کا حائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث ندی نالوں ،نہروں ،دریاوں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں اوراپنے اپنے پلان کے تیار کر لیا گیا ہے اور صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام آلات فنکشنل کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام متعلقہ افسران کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واساخوشاب،ایم سیز،ریسکیو،ایریگیشن ودیگر محکموں کے افسران آپس میں روابط اور کوآرڈینیشن بڑھائیں تمام ضروری آلات ہر وقت فنکشنل ہونے چاہیں ٹیمیوں کو الرٹ پر رکھا جائے فلڈ یا بارشوں کے باعث طغیانی کی صورت میں فوری ریسپانس دیا جائے اور صورتحال کو فوری کور کیا جائے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ضلع خوشاب کی خوبصورتی اور بیوٹیفکیشن، ڈاگز کلنگ کے حوالے سے اہم احکامات صادر کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں