خوشاب پولیس کی تین مہینوں کی کارکردگی رپورٹ پیش، جرائم میں کمی

خوشاب پولیس کی تین مہینوں کی  کارکردگی رپورٹ پیش، جرائم میں کمی

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں جرائم کے خاتمہ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈی اپی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں خوشاب پولیس کی گزشتہ تین مہینوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں ،اجلاس میں بتایا گیا کہ جرائم کی بیخ کنی اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے اٹھائے جانیوالے موقثر اقدامات کے باعث گزشتہ تین مہینوں میں جرائم کی شرح میں 40.70فیصد کمی ہوئی ، اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ تین مہینوں میں ضلع خوشاب کے کسی بھی علاقہ میں ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ہوئی جبکہ راہزنی کی وارداتوں میں 42,3فیصد،78فیصد،چوری کی وارداتوں میں بچاس فیصد ،سرقہ عام کی وارداتوں میں 42.3فیصد اور54,28فیصد کمی ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں