قربِ الٰہی کا واحد ذریعہ قرآن و سنت کی مکمل پیروی :پروفیسرجنید غزنوی
سمندری(نمائندہ دنیا) ملک کے نامور سکالرپروفیسرسیدجنید غزنوی نے کہا ہے کہ۔۔۔
قربِ الٰہی کا واحد ذریعہ قرآن و سنت کی مکمل پیروی عقیدہ توحید کی خالص پاسداری اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے محبت ہے قربِ الہی صرف عبادات (نماز، روزہ، ذکر) تک محدود نہیں، بلکہ انسانیت کی خدمت، مخلوق خداسے محبت، اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے عملی نفاذ سے حاصل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار سمندری میں انجمن اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس سمندری کے زیر اہتمام 188واں ماہانہ تبلیغی و اصلاحی پروگرام میں کیااس موقع پرامیرانجمن اہلحدیث نہر بازارسمندری چوہدری عمر حیات،سٹی امیر مر کزی جمعیت اہلحدیث و ناظم نشرو اشاعت انجمن اہلحدیث مرزا محمد سعود،مولانا عبد الشکور لدھیانوی سمیت گردونواح سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعداد موجود تھی ۔