سمندری میں صفائی کے ناقص انتظامات،اسسٹنٹ کمشنر برہم

 سمندری میں صفائی کے ناقص انتظامات،اسسٹنٹ کمشنر برہم

سمندری (نمائندہ دنیا )قمر محمود منج نے دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بعض مقامات پر مبینہ طور پر صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں فوری طور پر کوڑے کے ڈھیر بھی اٹھوائے ۔دورے کے موقع پر ستھرا پنجاب کے تحصیل افسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں