جڑانوالہ امتحانی مرکز میں مبینہ بے ضابطگیاں، سپرنٹنڈنٹ تبدیل

جڑانوالہ امتحانی مرکز میں مبینہ بے  ضابطگیاں، سپرنٹنڈنٹ تبدیل

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)جڑانوالہ کے امتحانی مرکز میں مبینہ ناروا سلوک اور قبل از وقت پرچہ چھیننے کی شکایات سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے امتحانی اصلاحات نے اچانک چیکنگ کی،

 جس کے بعد خاتون سپرنٹنڈنٹ کو اسی عمارت میں قائم دوسرے سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم سی گرلز ہائی سکول نمبر 1 جڑانوالہ کے امتحانی مرکز میں سپرنٹنڈنٹ کے خلاف طالبات سے مبینہ ناروا سلوک اور امتحانی قواعد کی خلاف ورزیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ٹیم کے سرپرائز وزٹ کے دوران بچوں نے بھی مختلف شکایات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں