جماعت اسلامی فیصل آباد کا اجلاس، نئی ذمہ داریاں تفویض

جماعت اسلامی فیصل آباد کا اجلاس، نئی ذمہ داریاں تفویض

زوفر ادریس جنجوعہ کو سیکرٹری جنرل،رانا اکرام کو نائب امیر کی ذمہ داری دی گئی

پینسرہ (نمائندہ دنیا )یاسر اقبال کھارا کی زیر صدارت ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبہ جات کے لیے نئی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔اجلاس میں زوفر ادریس جنجوعہ کو سیکرٹری جنرل، رانا اکرام اللہ کو نائب امیر جبکہ علی احمد گرایہ کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اسی طرح راو مجاہد حسین کو صدر سیاسی کمیٹی اور راو نصرت علی خان کو صدر شکایات سیل ضلع فیصل آباد مقرر کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یاسر اقبال کھارا نے کہا کہ تنظیمی استحکام اور عوامی خدمت جماعت اسلامی پاکستا ن کی اولین ترجیح ہے ، اور نئی ٹیم کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ حال ہی میں جماعت اسلامی فیصل آباد کو دو انتظامی حصوں (سٹی اور ضلع) میں تقسیم کیا گیا ہے ، جس کے بعد یاسر اقبال کھارا کو امیر صوبہ پنجاب کی جانب سے ضلع فیصل آباد کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں