پاکستان کی سفارتی کامیابی، وقار میں اضافہ:آزاد علی تبسم
جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کر کے دنیا بھر کے دل جیت لیے
بلوچنی (نمائندہ دنیا )آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ حضرت ابو انیس صوفی محمد برکت علی کی پیش گوئی سچ ثابت ہو رہی ہے کہ ایک وقت آئے گا جب اقوامِ عالم کے فیصلوں میں پاکستان کا کردار اہم ہوگا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کر کے دنیا بھر کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارت کاری سے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے ۔آزاد علی تبسم نے کہا کہ محمد شہباز شریف اور عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے ان شخصیات کو نوبل انعام دینے کی باتیں پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت ملکی معیشت کی بہتری اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کے خلاف یکسو ہو کر کام کر رہی ہے ، جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو اپنی سوچ اور کردار پر غور کرنا چاہیے ۔