سابقہ رنجش، کلہاڑیوں کے وار سے چار افراد کو زخمی کر دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے چار افراد کو شدید زخمی کر دیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے غلام یاسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ مخالفین نے پرانی دشمنی کی بنا پر اس کے بھتیجوں عامر رضا، حسن رضا اور ایک ڈرائیور سمیت چار افراد کو قابو کر لیا اور کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔مدعی کے مطابق ملزمان نے تشدد کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں ہراساں بھی کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔