پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ

ملز موں نے بھاری مالیت کی رقم وصول کی اور بوگس دستاویزات دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محمود نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے بھاری مالیت کی رقم وصول کر لی اور اس کے عوض جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے اسے فراہم کر دیں اور بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں