چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن 7ملزموں کو گرفتارکرلیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
2اشتہاریوں سمیت گیس ریفنلگ،ناجائز اسلحہ برآمد ہونے ،بجلی چوری پر 5ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران503مشکوک افراد،809مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سو گاڑیوں کے چالان ،2لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے ۔ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف کا کہناہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ شہری علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی پر قریبی پولیس سٹیشن یا 15پر اطلاع دیں۔