کھرڑیانوالہ میں بیوی اور دوبیٹیوں کے قتل کاملزم گرفتار
کھرڑیانوالہ،بلوچنی،مکوآنہ (نمائندگان دنیا) کھرڑیانوالہ تھانہ کے علاقہ 229رب مکوآنہ میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے بیوی اوردوبیٹیوں کو ہلاک کرنے والے ملزم کو پولیس نے تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔
ملزم جاوید اقبال واقعہ کے بعد علی الصبح تاریکی میں فرا رہوگیاتھا۔ RPOفیصل آباد سہیل سکھیراکی ہدایت پر SHOکھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تہرے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ دوسری جانب فائرنگ سے جاں بحق35سالہ صائمہ اوراسکی دوبیٹیوں ام حبیبہ اور13سالہ عائشہ کو گاؤں کے قبرستان میں اشک بارآنکھوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔